ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں ورزش کے دوران خاتون کی اچانک موت، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بنگلورو میں ورزش کے دوران خاتون کی اچانک موت، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

Mon, 28 Mar 2022 20:58:32    S.O. News Service

بنگلورو،28؍(ایس او نیوز؍ایجنسی) شہر بنگلورو میں خاتون کی ورزش کرنے کے دوران موت واقع ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یہ واردات  بنگلورو کے ملیش پالیا میں واقع ایک جم میں پیش آیا جہاں 44 سالہ ونے کماری نامی خاتون اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ورزش کے لیے پہنچی تھی، لیکن یہ ورزش اس کی زندگی کی آخری ورزش ثابت ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ 44 سالہ ونے کماری جم میں ورزش کررہی ہوتی ہے کہ ورزش کرتے کرتے اچانک گر جاتی ہے۔ 

خاتون کے گرتے ہی جم میں موجود لوگ اس کی مدد کیلئے پہنچتے ہیں لیکن اس وقت تک مذکورہ خاتون انتقال کرچکی ہوتی ہے، اس تمام منظر کو جم میں لگے سی سی ٹی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا اور یہی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

میڈیا میں رپورٹ کے مطابق دوران ورزش موت کا شکار خاتون ونے کماری آئی ڈی سی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور جمعہ کی رات نائٹ شفٹ کرکے وہ جم پہنچی تھی جہاں سے وہ واپس اپنے گھر نہ پہنچ سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ ورزش ایک صحت مند مشغلہ ہے اور ڈاکٹرز بھی صحت مند رہنے کیلئے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں لیکن بعض اوقات طبی مسائل کے باعث بھی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔


Share: